Dollar and Gold Rate Pakistan
03 مارچ 2021 (20:12) 2021-03-03

کراچی : مقامی صرافہ مارکیٹوں میںسونے کی فی تولہ قیمت 1100روپے کی کمی سے1لاکھ6ہزار100روپے ہوگئی۔آل صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت7ڈالرکی کمی سے1723ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 1100روپے کی کمی سے1لاکھ 6ہزار100روپے اور دس گرام سونے کی قیمت943روپے کی کمی سے 90ہزار964روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت20روپے کی کمی سے1360روپے ہوگئی۔

دوسری طرف انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا رجحان برقرا رہے جس کی وجہ سے پاکستانی روپیہ کی قدر میں اضافہ ہوا رہا ہے ۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں50پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید157.60روپے سے گھٹ کر157.10روپے اور قیمت فروخت157.70روپے سے گھٹ کر157.20روپے ہو گئی .

مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید40پیسے کی کمی سے157.50روپے سے گھٹ کر157.10روپے اور قیمت فروخت50پیسے کی کمی سے157.80روپے سے گھٹ کر157.30روپے ہوگئی ۔


ای پیپر