یوسف رضاگیلانی کی جیت کے بعد مریم نواز کا پہلا ردعمل سامنے آگیا 
03 مارچ 2021 (19:16) 2021-03-03

اسلام آباد:سینٹ الیکشن میں کامیابی کےبعد پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے تمام ممبرا ن قومی اسمبلی کو مبارکباد پیش کرتی ہوں جنہوں نے نواز شریف کے فیصلے اور بیانیے کا مان رکھا اور جھکنے اور بکنے سے انکار کر دیا ۔

مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں کہا یو سف رضا گیلانی کو مبارکباد دیتے ہو ئے کہا کہ یہ جیت پی ڈی ایم کی بڑی جیت ہے ،انہوں نے کہا مستقبل مسلم لیگ ن کا ہے ،اللہ تعالیٰ کا شکر ہے جس نے PDM کو فتح دی ،جعلی مینڈیٹ عوام کے نمائندوں نے واپس چھین لیا ،اپنے ہی لوگوں نے دبائو کے باجود آٹا چور ،چینی چور ،بجلی چور ،ووٹ چور عوام کے مجرم عمران خان کو ووٹ دینے سے انکار کر دیا ۔

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کے پاس اب وزیر اعظم ہائوس پر قابض  رہنے کا کوئی جواز نہیں ،ووٹ چوروں کو اب کرسی چھوڑ دینی چاہیے ۔


ای پیپر