PTI-shahbaz-Gill
03 مارچ 2021 (19:07) 2021-03-03

اسلام آباد :حکومت نے سینٹ الیکشن میں بڑے اپ سیٹ کے بعد یو سف رضا گیلانی کی جیت کو چیلنج کر دیا ،وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ جیت کا فرق 5 سیٹوں سے ہے جبکہ غیر حتمی طو ر پر 7 ووٹ مسترد ہو ئے ہیں ،انہوں نے کہا ابتدائی طور پر اس نتیجے کو چیلنج کر رہے ہیں ۔

تفصیلات کےمطابق سینٹ الیکشن میں بڑے اپ سیٹ کے بعد حکومتی ایوانوں میں بھی ہلچل مچ گئی ،حیران کن طو ر پر یوسف رضا گیلانی نے حفیظ شیخ کو اپ سیٹ شکست دیدی ۔

شہباز گل نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ  ابھی اس نتیجہ کو چیلنج کریں گے۔

واضح رہے اسلام آباد کی جنرل نشت پر قومی اسمبلی میں ووٹنگ کیلئے کانٹے دار مقابلہ حفیظ شیخ اور یو سف رضاگیلانی کے درمیان تھا ،جس میں اپوزیشن امیدوار سابق وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی  کامیاب قرار پائے ،اس بڑے اپ سیٹ میں یوسف رضاگیلانی نے حفیظ شیخ کو پانچ ووٹوں سے شکست دے کر اسلام آباد سے سینیٹر منتخب ہو گئے ۔


ای پیپر