Senate Elction 2021 ,Yousaf Raza Gilani win
03 مارچ 2021 (18:31) 2021-03-03

یوسف رضاگیلانی اسلام آبادسےسینیٹ کی نشست جیت گئے،اسلام آباد کی جنرل نشت پر قومی اسمبلی میں ووٹنگ کیلئے کانٹے دار مقابلہ حفیظ شیخ اور یو سف رضاگیلانی کے درمیان تھا ،جس میں اپوزیشن امیدوار سابق وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی  کامیاب قرار پائے ،اس بڑے اپ سیٹ میں یوسف رضاگیلانی نے حفیظ شیخ کو پانچ ووٹوں سے شکست دے کر اسلام آباد سے سینیٹر منتخب ہو گئے ۔

سینیٹ الیکشن میں اسلام آباد کی جنرل نشست پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور وزیر خزانہ حفیظ شیخ کے درمیان مقابلے کا نتیجہ سامنے آگیا,جنرل نشست پر یوسف رضا گیلانی کامیاب ہوگئے ہیں۔

حکومتی اتحاد کے پاس 181 جب کہ اپوزیشن نشستوں پر موجود جماعتوں کے پاس 160 نشستیں تھیں۔

سینٹ انتخابات کیلئے قومی اسمبلی کے 341 میں سے 340 ووٹ ڈالے گئے ،مولانا عبد الا اکبر چترالی نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا ،سینٹ انتخابات کیلئے خیبر پختونخوا اسمبلی میں 145 میں سے 112 ووٹ ڈالے گئے ،کراچی میں 168 میں سے 167 ارکین نے ووٹ کاسٹ کیا ۔

سینٹ الیکشن میں حکمران جماعت اور اتحادی جماعتوں کی طرف سے امیدوار حفیظ شیخ میدان میں تھے جبکہ دوسری طرف پی ڈی ایم کے مشترکہ امیداوار یوسف رضاگیلانی میدان میں تھے ۔

سینٹ الیکشن میں شہریار آفریدی نے غلطی سے اپنے ووٹ پر سائن کر کے ووٹ ضائع کر لیا تھا ،دوبارہ درخواست پر شہریار آفریدی کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہ دی گئی ۔

سینٹ کی 37 خالی نشستوں پر 78امیدوار مد مقابل تھے ،بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں 12،12 سیٹوں کیلئے ووٹ ڈالے گئے ،پنجاب سے سینٹ کے تمام 11 امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں ،سندھ سے اس دفعہ  11 سینٹرز منتخب  کیے گئے ہیں .

فردوس عاشق اعوان نے سینٹ الیکشن میں اہم انکشاف کرتے ہو ئےکہا کہ جہاں شہر یار آفریدی نے ووٹ ڈالنے میں غلطی کی وہیں زرتاج گل نے بھی ووٹ کاسٹ کرنے میں غلطی کی،انہوں نے کہا زرتاج گل کو بھی ووٹ ری کاسٹ کرنے کیلئے درخواست دینی چاہیے۔


ای پیپر