Senate Election 2021
03 مارچ 2021 (17:49) 2021-03-03

اسلام آباد :سینٹ انتخابات کا بڑا معرکہ ،بلوچستان سے جے یو آئی کے امیدوار مولانا عبد الغفور حیدری کامیاب ہو گئے ،غیر سرکاری نتائج کےمطابق بلوچستان سے آزاد امیدوار عبد القادر جنرل نشت پر کامیاب ہو ئے،سینٹ الیکشن میں بلوچستان سے آزاد امیدوار اور جے یو آئی امیدوار کامیاب ہو گئے ،سینٹ انتخابات میں سندھ سے پی پی کی پلوشہ خان کامیاب قرار پائیں ،پلوشہ نے 60 ووٹ حاصل کیے ۔

سینٹ انتخابات کیلئے قومی اسمبلی کے 341 میں سے 340 ووٹ ڈالے گئے ،مولانا عبد الا اکبر چترالی نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا ،سینٹ انتخابات کیلئے خیبر پختونخوا اسمبلی میں 145 میں سے 112 ووٹ ڈالے گئے ،کراچی میں 168 میں سے 167 ارکین نے ووٹ کاسٹ کیا ۔

سینٹ الیکشن میں حکمران جماعت اور اتحادی جماعتوں کی طرف سے امیدوار حفیظ شیخ میدان میں تھے جبکہ دوسری طرف پی ڈی ایم کے مشترکہ امیداوار یوسف رضاگیلانی میدان میں تھے ۔

سینٹ الیکشن میں شہریار آفریدی نے غلطی سے اپنے ووٹ پر سائن کر کے ووٹ ضائع کر لیا تھا ،دوبارہ درخواست پر شہریار آفریدی کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہ دی گئی ۔

سینٹ کی 37 خالی نشستوں پر 78امیدوار مد مقابل تھے ،بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں 12،12 سیٹوں کیلئے ووٹ ڈالے گئے ،پنجاب سے سینٹ کے تمام 11 امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں ،سندھ سے اس دفعہ  11 سینٹرز منتخب  کیے گئے ہیں ،

فردوس عاشق اعوان نے سینٹ الیکشن میں اہم انکشاف کرتے ہو ئےکہا کہ جہاں شہر یار آفریدی نے ووٹ ڈالنے میں غلطی کی وہیں زرتاج گل نے بھی ووٹ کاسٹ کرنے میں غلطی کی،انہوں نے کہا زرتاج گل کو بھی ووٹ ری کاسٹ کرنے کیلئے درخواست دینی چاہیے۔


ای پیپر