Senate elections, voting, secret ballot, PTI, PPP, PML-N, PDM
03 مارچ 2021 (09:07) 2021-03-03

اسلام آباد: بڑا ایوان ، بڑا میدان ، خفیہ ووٹنگ کے ذریعے سینیٹ کا انتخابی معرکہ شروع ہوگیا ، پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی 2 ، سندھ کی 11 ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی 12 ، 12 نشستیں ہیں جبکہ پنجاب کی 11 نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں ۔ سینیٹ انتخابات کے لیے 18 خواتین ، 13 ٹیکنو کریٹ اور 8 اقلیتی نشستوں پر امیدوار مدمقابل ہوں گے ، ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور یوسف رضا گیلانی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے ۔

خیال رہے کہ اسلام آباد کی جنرل نشست پر قومی اسمبلی کے 341 ارکان ووٹ ڈالیں گے ۔ صوبوں کی نشتوں پر ارکان صوبائی اسمبلی ووٹ ڈالیں گے جبکہ اسلام آباد کی 2 نشتوں پر ارکان قومی اسمبلی ووٹ کاسٹ کریں گے ۔ آئین کے مطابق سینیٹ انتخابات خفیہ بیلٹ کے ذریعے ہو رہے ہیں ۔

سینیٹ الیکشن کے لیے قومی اسمبلی کا ہال پولنگ اسٹیشن قرار دیدیا گیا ہے ۔


ای پیپر