لاہور قلندر نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو شکست دیدی
03 مارچ 2020 (23:21) 2020-03-03

لاہور: لاہور قلندر کی شاندار پرفارمنس نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو شکست دیدی ، لاہور قلندر نے پہلے کھیلتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو 210رنز کا مشکل ہدف دیا ،لیکن کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی پوری ٹیم 172رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی ۔

پاکستان سپر لیگ 5 میں مسلسل شکست کھانے والی لاہور قلندرز کی ٹیم نے دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر رواں ایونٹ کی پہلی کامیابی حاصل کرلی،پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کے 16 ہویں میچ میں لاہور قلندرز اور دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مدمقابل تھے۔

بین ڈنک اور سمت پٹیل کی دھواں دھار اننگز کی بدولت لاہور قلندرز نے کوئٹہ کو جیت کیلئے 210 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا جس کے تعاقب میں کوئٹہ کی ٹیم 172 رنز بناکر آو¿ٹ ہوگئی اور لاہور قلندر نے میچ 37 رنز سے جیت لیا۔

لاہور قلندر کے کپتان سہیل اختر کا کہنا تھا کہ مداح مایوس نہ ہوں ہم محنت کر رہے ہیں آگے بھی اچھی کا رکر دگی دکھائیںگے اور ٹورنامنٹ میں کم بیک کرینگے ۔


ای پیپر