عورت مارچ کی مکمل حمایت کرتے ہیں: بلاول بھٹو زرداری
03 مارچ 2020 (22:27) 2020-03-03

لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم عورت مارچ کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور اس کے منتظمین اور شرکا کے ساتھ ہیں۔

                                                                                                                                      

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ ممکن نہیں کہ غیرلچکدار مؤقف کو رکھتے ہوئے کسی بھی منزل پر پہنچا جائے، سیاست سمجھوتوں کا نام ہے تاہم سمجھوتوں کا یہ مطلب نہیں کہ منزل پر کوئی سمجھوتہ کرلیا گیا ہے، آگے بڑھنے کے لئے کبھی کبھی ایک قدم پیچھے ہٹانا پڑتا ہے۔ہم  عورت مارچ کے منتظمین اور شرکاء کے ساتھ ہیں، اس سلسلے میں انہوں نے سندھ حکومت کے بھی مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندے بھی ملاقات میں موجود تھے، انہوں نے پی ٹی آئی حکومت کے عوام دشمن اقدامات سے آگاہ کیا، ینگ ڈاکٹرز نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے حوالے سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے مؤقف کو سراہا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سیاست سمجھوتوں کا نام ہے تاہم سمجھوتوں کا یہ مطلب نہیں کہ منزل پر کوئی سمجھوتہ کرلیا گیا ہے، آگے بڑھنے کے لئے کبھی کبھی ایک قدم پیچھے ہٹانا پڑتا ہے، پیپلزپارٹی کی منزل سوشلزم ہے تاہم معروضی حالات کے سبب وہ اس منزل تک سوشل ڈیموکریسی کے راستے پہنچنا چاہتے ہیں اور یہی شہید بے نظیر بھٹو کا بھی وژن تھا۔


ای پیپر