ادارے مستحکم ہو رہے ہیں: فردوس عاشق اعوان
03 مارچ 2020 (21:22) 2020-03-03

اسلام آباد:معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے عوام کو ریلیف دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم عمران خان نے ذخیرہ اندوزوں اور ملاوٹ کرنے والوں کی سرکوبی کرنے کی خصوصی ہدایت کی ہے۔

                                                                                                                                     

میڈیا بریفنگ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اسکولوں میں بچوں کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک کا نوٹس لیا ہے،وفاقی کابینہ نے یقین دلایا ہے کہ مثبت پالیسی عوام کی زندگی میں بہتری لارہی ہے اور حکومتی اقدامات کے باعث معاشی اعشاریوں میں بہتری آرہی ہے۔وزیراعظم نے ذخیرہ اندوزوں اور ملاوٹ کرنے والوں کی سرکوبی کرنے پر زور دیا، حکومتی اقدامات کے باعث معاشی اعشاریوں میں بہتری آرہی ہے۔ حکومتی اصلاحات سے ادارے مستحکم ہورہے ہیں اوروزیراعظم کی پالیسیاں لوگوں کی زندگیوں میں بہتری لارہی ہیں، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ہدایت کی گئی ہے کہ عوام کوسستی اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اسکولوں میں بچوں کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک کا نوٹس لیا ہے،وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی نے ادارہ شماریات کیاشاریوں سے آگاہ کیا۔معاشی اشاریوں میں آنے والی بہتری حکومتی اقدامات کا نتیجہ ہے، وزیراعظم عمران خان نے عوام کو مہنگی بجلی کی ترسیل اور لائن لاسز کے آٹ آف باکس حل کی ہدایت کی ہے۔


ای پیپر