اب تنخواہ دار طبقہ بھی اپنا گھر حاصل کر سکے گا ،وزیر اعظم نے بڑی خوشخبری سنادی
03 مارچ 2020 (20:47) 2020-03-03

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہاوسنگ فنانسنگ کا رحجان بہت کم ہے،قانون کے اطلاق کے ساتھ ہی پاکستان میں ہاوسنگ فنانس کا رحجان بڑے گا اور تنخواہ دار طبقہ بھی اپنا گھر حاصل کرسکے گا.

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کمزور طبقے کی دیکھ بھال اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے،پنجاب میں 50 لاکھ ہیلتھ کارڈ دیے جاچکے ہیں اور خیبرپختونخوا میں تمام غریب اور مستحق افراد کو ہیلتھ کارڈ دیے جائیں گے،بلیو ایریا پراجیکٹ سے ملنے والا پیسہ غریبوں کو گھروں کی فراہمی پر خرچ ہوگا۔

 کم لاگت گھروں کی فراہمی کے لیے بلاسود قرضوں کی فراہمی کی تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم  نے کہا کہ پاکستان میں بینک سب سے کم ہاو¿سنگ فنانس کے لیے قرضہ دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں صرف 0.2 فیصد ہاو¿سنگ فنانس کا رحجان ہے جبکہ دیگر ترقیاتی یافتہ میں ہاو¿سنگ فنانس کا رجحان 80 فیصد تک ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسا سازگار ماحول فراہم کرے جہاں غریب طبقہ بھی ترقی کے دھارے میں شامل ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ شوکت خانم ہسپتال کا سالانہ خسارہ 10 ارب روپے ہے لیکن جو لوگ پہلے پیسے دیتے تھے اب وہ گزشتہ برس کے مقابلے میں اور زیادہ دیتے ہیں کیونکہ انہیں ہسپتال پر اعتماد ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جب رفاہی اور خیراتی اداروں پر عوام کا اعتماد بحال ہوجائے تو اس کے لیے وسائل کی کمی نہیں رہتی۔ان کا کہنا تھا کہ خیراتی ادارے کی طرف سے کم لاگت گھروں کی فراہمی بڑا اقدام ہے۔

عمران خان نے کہا کہ کمزور طبقے کی دیکھ بھال اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کمزور طبقے کو سہارا دینے کا تصور مدینہ کی ریاست سے لیا گیا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پنجاب میں 50 لاکھ ہیلتھ کارڈ دیے جاچکے ہیں اور خیبرپختونخوا میں تمام غریب اور مستحق افراد کو ہیلتھ کارڈ دیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بلیو ایریا پراجیکٹ سے ملنے والا پیسہ غریبوں کو گھروں کی فراہمی پر خرچ ہوگا۔انہوںنے کہاکہ مذہب معاشرے میں امیر و غریب میں فرق نہیں کرتا اور فلاحی معاشرے میں کم آمدن والے طبقات کو اوپر اٹھاتا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کم آمدن والے طبقات کی فلاح نبی کریم کی سنت ہے۔


ای پیپر