حکومت برطانیہ کونواز شریف کیلئے 100خط بھی لکھ لے کوئی فرق نہیں پڑتا:شاہد خاقان عباسی
03 مارچ 2020 (20:40) 2020-03-03

اسلام آباد:سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت سو خط لکھ لے کوئی فرق نہیں پڑتا ،کیا سارے مسائل ختم ہو گئے ہیں حکومت نواز شریف کے پیچھے پڑی ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو نواز شریف کے علاوہ کچھ نظر نہیں آتا ،ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہ کہ حکومت نے برطانوی حکومت کو نواز شریف کو واپس بھجوانے کیلئے خط لکھا ہے ،کیا ملک میں تمام مسائل ختم ہو گئے ہیں شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ کیا مہناگائی بے روزگاری ختم ہو گئی ہے؟نواز شریف صاحب عدالتوں سے رجوع کریں گے،یہ سب عدالتوں کے فیصلے ہیں ،نواز شریف عدالت کی اجازت سے گئے ہیں ،حکومتیں کچھ نہیں کر سکتی، حکومت سو خط لکھ لے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

نواز شریف علاج کیلئے بیرون ملک گئے ہیں،کیا ملک میں مہنگائی ختم کوگئی آٹے چینی کا بحران ختم ہو گیا ہے؟کیا سارے مسائل ختم ہو گئے ہیں حکومت نواز شریف کے پیچھے پڑی ہے۔


ای پیپر