مدینہ کی ریاست امیر نہیں تھی : وزیر اعظم عمران خان
03 مارچ 2020 (20:37) 2020-03-03

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مستحق طبقے کو گھر بنانے کا موقع فراہم کرنے کو سراہتا ہوں،تنخوا دار طبقے کیلئے گھر بنانا آسان ہوجائے گا ،حکومت کا کام زندگی کی ریس میں پیچھے رہ جانے والوں کی مدد کرنا ہے ،حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ کمزور طبقے کو اٹھائے ۔

                                                                                                                                                 

کم لاگت گھروں کی تعمیر کیلئے بلاسود قرض فراہمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیراتی اداے کی کامیابی عوام کے اعتماد سے ہوتی ہے ، عوام کو اعتماد ہوجائے کہ ان کا پیسہ صحیح جگہ پر خرچ ہوگا تو وہ پیسہ دیتے ہیں ، لوگوں کو خیراتی اداروں پر اعتماد ہونا چاہیے ،شوکت خانم کیلئے عوام بڑھ چڑھ کر حصہ دیتے ہیں ، ۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاروں کیلئے آسانیاں پیدا کرتی ہے ، حکومت کی آمدن بڑھ جائے تو ہائوسنگ ،تعلیم ، صحت پر خرچ کیا جائے گا ،اگلے مرحلے میں عوام کو صحت کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی،ہائوسنگ کے تین بڑے پروجیکٹ شروع کردیے ہیں ،2020لوگوں کو نوکریاں دینے کا سال ہوگا ۔ مدینہ کی ریاست امیر نہیں تھی ، امیروں سے غریب کیلئے زکٰوۃ جمع کی ، ،ترقی یافتہ معاشرہ کمزور طبقے کو اوپر اٹھاتا ہے ۔


ای پیپر