کرونا وائرس، 118 بستروں پر مشتمل 9 آئسولیشن وارڈ قائم
کیپشن:   فائل فوٹو
03 مارچ 2020 (14:07) 2020-03-03

کراچی: جان لیوا کرونا وائرس کو شکست دینے کیلئے سندھ حکومت ان ایکشن، 118 بستروں پر مشتمل 9 آئسولیشن وارڈ قائم کر لیے۔

میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ عبدالرشید چنا نے بتایا کہ سندھ کابینہ نے انڈس ہسپتال کے ساتھ ایم او یو سائن کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ سندھ حکومت نے 100 ملین روپے کرونا وائرس ایمرجنسی ریلیف فنڈ کیلئے جاری کیے ہیں۔ اس کے علاوہ حکومت نے 5 ہزار ٹیسٹنگ کٹس منگوالی ہیں جن سے ان لوگوں کا ٹیسٹ کیا جائے گا جنہوں نے ایران اور چین کا سفر کیا ہوگا، یا جو شخص ان کے ساتھ رہا ہو، جس نے وہاں کا سفر کیا ہو یا جن میں وائرس کی علامات ہوں۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ایران سے آنے والے 2301 لوگوں کو شناخت کیا گیا ہے جب کہ 900 پاکستانی ابھی تک ایران میں ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں اب تک کرونا وائرس کے 5 کیس سامنے آئے ہیں جن میں سے 2 کا تعلق کراچی سے ہے۔


ای پیپر