پارک لین ریفرنس، عدالت فیصلہ کب سنائے گی؟ اہم خبر آگئی
کیپشن:   فائل فوٹو سورس:   
03 مارچ 2020 (11:29) 2020-03-03

اسلام آباد:احتساب عدالت نے جعلی اکاﺅنٹس کیس کے پارک لین ریفرنس میں آصف زرداری پر فرد جرم کیلئے 25 مارچ کی تاریخ مقرر کردی، عدالت نے سابق صدر کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی منظور کرلی۔

 

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں جعلی اکاﺅنٹس کیس میں میگامنی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنس کی سماعت ہوئی،فریال تالپور عدالت میں پیش جبکہ آصف زرداری نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکردی،آصف زرداری نے اپنے وکلا کے ذریعے ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکی۔

عدالت نے سابق صدر آصف زرداری کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرلی، عدالت نے پارک لین ریفرنس آصف زرداری پر فرد جرم کیلئے 25 مارچ کی تاریخ مقررکردی، عدالت نے کہا کہ 25مارچ کو تمام ملزم حاضرہوں فردجرم عائد کریں گے ، عدالت نے میگا منی لانڈرنگ کیس اور پارک لین ریفرنس کی سماعت 25 مارچ تک ملتوی کردی۔


ای پیپر