کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی
03 مارچ 2020 (10:52) 2020-03-03

بابر اعظم کی شاندار ففٹی کی بدولت پاکستان سپر لیگ  فائیو کے اہم میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ 

 تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کے 15 ویں میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔  راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پشاور زلمی کی طرف سے اننگز کا آغاز وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل اور ٹام بینٹن نے کیا۔

کراچی کنگز کے محمد عامر کے پہلے ہی اوور کی پہلی گیند پر انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے بیٹسمین ٹام بینٹن ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ نوجوان بیٹسمین حیدر علی بھی عامر کا شکار بن گئے، انہوں نے دو گیندوں پر چار رنز بنائے اور بولڈ ہو گئے۔


ای پیپر