فوٹو بشکریہ فیس بک

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا: آئی ایس پی آر
03 مارچ 2019 (16:21) 2019-03-03

اسلام آباد: انتہا پسند بھارتی تو زہر اگل رہے ہیں، لیکن لائن آف کنٹرول پر کشیدگی میں کمی آنے لگی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ لائن آف کنٹرول پر صورتحال اس وقت قدرے بہتر ہے۔

بھارتی فورسز کی جانب سے یکم اور 2 مارچ کی درمیانی شب مختلف سیکٹرز پر فائرنگ کی گئی جس کا پاکستان کی جانب سے بھرپور جواب دیا گیا، پاک فوج نے بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔


ای پیپر