عدنان سمیع پاکستان کا خفیہ ایجنٹ؟ اداکار شان شاہد کی شدید تنقید
03 مارچ 2019 (13:45) 2019-03-03

کراچی: گزشتہ دنوں سے پاک بھارت جاری کشیدگی کی صورتحال میں ایک اور خبر جو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے وہ سابق پاکستانی گلوکار عدنان سمیع کی ہے جن کو بھارت میں پاکستان کا خفیہ ایجنٹ قرار دیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری عدنان سمیع کے بارے ہنگامی خبروں کے بعد پاکستان کے معروف فلمی اداکار شان شاہد نے بھی میدان میں انٹری دیدی اور عدنان سمیع پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عدنان سمیع وہ واحد پاکستانی پیداوار ہے جس کے ہونے پر ہم شرمندہ ہیں۔

خیال رہے کہ پاک بھارت حالیہ کشیدگی اور پلوامہ حملے کے دوران گلوکار عدنان سمیع خان نے بھارت کے ساتھ اپنی وفاداری کا ثبوت دیتے ہوئے بھارتی فوج اور نریندر مودی کے حق میں ٹوئٹ کی تھی۔ عدنان سمیع کے اس ٹوئٹ پر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور اپنا غصہ اس طرح نکالا کہ انہیں بھارت میں پاکستانی خفیہ ایجنٹ قرار دے دیا۔

عدنان سمیع کی اس غداری پر نا صرف پاکستانی عوام شدید غصے میں ہیں بلکہ پاکستانی فنکاروں نے بھی انہیں خوب آڑے ہاتھوں لیا۔

اداکار شان نے کہا ” عدنان سمیع نا تو پاکستانی ہے اور نا ہی پاکستانی انٹیلی جنس کا کوئی خفیہ ایجنٹ، جسے کوئی اعزاز دیا جائے، وہ واحد پاکستانی ساختہ پیداوار ہے جس پر ہم شرمندہ ہیں، اس کے ساتھ ہی انہوں نے بھارت کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا عدنان سمیع تمہارا ہے اسے اپنے پاس رکھو۔“


ای پیپر