فوٹو بشکریہ فیس بک

بالاکوٹ فضائی کارروائی میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی: بھارتی وزیر
03 مارچ 2019 (12:47) 2019-03-03

نیو دہلی: بھارت کی بالاکوٹ میں کارروائی پر بھارت میں بھی سوال اٹھنے لگے۔ بھارتی وزیر سرندراجیت سنگھ اہلووالیہ نے بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب کرتے ہوئے بتایا کہ بالاکوٹ فضائی کارروائی میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔

بھارتی وزیر نے وزیر اعظم عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پائلٹ کو رہا کرکے انہوں نے اچھا ہمسایہ ہونے کا ثبوت دیا ہے ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

بھارتی میڈیا پاکستان دشمنی میں پاگل ہوگیا، بھارتی وزیر نے میڈیا کا جھوٹا پروپیگنڈ بے نقاب کر دیا۔

بھارتی وزیر سرندراجیت سنگھ اہلووالیہ نے تسلیم کیا کہ پاکستان میں بھارتی فضایہ کی کارروائی میں پاکستان کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔ انہوں نے مودی حکومت سے بالاکوٹ حملے کے تصویری شواہد پیش کرنے کا مطالبہ بھی کیا اور پائلٹ کی رہائی پر عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اچھا ہمسایہ ہونے کا نیا راستہ دکھایا ہے۔

انہوں نے انتہا پسند میڈیا سے سوال کیا کہ نریندر مودی نے 300 افراد کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ؟


ای پیپر