پاکستان کے ہاتھوں شکست، راہول گاندھی نے مودی کو آئینہ دکھا دیا
03 مارچ 2019 (10:46) 2019-03-03

نیو دہلی: بھارت کی سیاسی جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے مودی کو آئینہ دکھا دیا، مودی کے رافیل طیاروں کی عدم دستیابی کا بہانہ ان کے منہ پر دے مارا، کہا مودی صاحب آپ نے تین ہزار کروڑ روپے کرپشن کرکے انیل امبانی کو دیئے۔ رافیل طیاروں کی خریداری میں تاخیر بھی آپ کی وجہ سے ہوئی۔ اس سب کے ذمہ دار آپ ہی تو ہیں۔

بھارت کی بزدل فوج پر بڑھتی تنقید کو دیکھ کر نریندرمودی اپنی ہی قوم سے دلبرداشتہ ہونے لگے، نریندر مودی کا کہنا ہے کہ دکھ ہوتا ہے جب اپنے ہی لوگ ہماری فوج کا مذاق اڑاتے ہیں، کیا آپ لوگوں کو ہماری فوج کی باتوں پر یقین نہیں ہے؟ بے بس نریندر مودی نے کہا کہ میری مخالفت کریں بھارتی فوج کو کچھ نہ کہیں۔

نریندرمودی بڑے بول سے بھی باز نہ آئے، کہتے ہیں اگر رافیل طیارے ہوتے تو نتائج کچھ اور ہی ہوتے، کانگریس رہنما راہو ل گاندھی نے مودی کو آئینہ دکھا دیا کہا مودی صاحب آپ نے تین ہزار کروڑ روپے کرپشن کرکے انیل امبانی کو دیئے۔


ای پیپر