سینیٹ انتخابات ، سندھ سے بڑے بڑے برج الٹ گئے
03 مارچ 2018 (22:35)

کراچی: سینیٹ انتخابات میں سندھ سے بڑے بڑے برج الٹ گئے ، ایم کیو ایم پاکستان کامران ٹیسوری بھی ہار گئے ۔ سندھ کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت ایم کیو ایم پاکستان ایک ہی نشست جیت سکی۔کامران ٹیسوری جن کے سینیٹ ٹکٹ کی وجہ سے ایم کیو ایم دھڑے بندی کا شکار ہوئی ۔

انہیں بھی ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا، جبکہ فروغ نسیم جو کہ ایم کیوایم کے دوسرے مضبوط امیدوار تھے وہ جنرل نشست پر کامیاب ہوگئے ہیں ۔جبکہ ایم کیو ایم کے 6ارکان نے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماو¿ں کو اعتماد میں لئے بغیر سندھ اسمبلی کے عقبی راستے سے داخل ہوکر اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔


ای پیپر