ہم روح سفر ہیں ہمیں ناموں سے نہ پہچان،سینیٹ انتخابات میں کامیابی پر وزیراعلیٰ پنجاب کا ٹوئٹ

03 مارچ 2018 (21:00)

لاہور : لیگی حمایت یافتہ امیدواروں کی سینیٹ انتخابات میں کامیابی پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ٹویٹ کرتے ہوتے کہا کہ ہم روح سفر ہیں ہمیں ناموں سے نہ پہچان،سخت بیماری کے باوجود وزیراعلیٰ پنجاب ووٹ کاسٹ کرنے پہنچے اور اپنے حمایت یافتہ امیدواروں کی حوصلہ افزئی کی۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ امیدواروں نے 11 نشستیں جیت لی جبکہ ایک پر پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار نے میدان مارا۔

مزیدخبریں