سینٹ انتخابات میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کی سیٹ پر سخت مقابلہ ،تحریک انصاف نے میدان مار لیا

03 مارچ 2018 (20:45)

لاہور : سینٹ میں پنجاب کی ایک نشست پر پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری سرور اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار محمود الحسن کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدوار محمود الحسن ہار گئے، محمود الحسن نے 40 ووٹ حاصل کیے جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار چوہدری سرور نے 44 ووٹ حاصل کیے، بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے 30 ووٹ پارٹی کے تھے جبکہ 14 ووٹ دوسری جماعتوں نے چوہدری سرور کو کاسٹ کئے۔

مزیدخبریں