ملتان سلطان کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ،گوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست
03 مارچ 2018 (20:26) 2018-03-03

شارجہ: پاکستان سپر لیگ کے میچ میں ملتان سلطان نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 وکٹوں کے شکست دے دی۔ ملتان سلطان کی جانب سے احمد شہزاد اور کمارا سنگاکارا نے ٹیم کو 66 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا، احمد شہزاد 27 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین واپس لوٹ گئے جس کے بعد صہیب مقصود بیٹنگ کے لیے آئے اور سنگاکارا کے ساتھ ملکر ٹیم کو فتح یاب کروایا۔ سنگاکارا 51 اور مقصود 26 رنز پر ناقابل شکست رہے۔

اس سے قبل ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو ان کی جانب سے شین واٹسن اورعمرامین نے اننگز کا آغاز کیا، چوتھے اوور میں عمرامین 8 رنز بنا کر سہیل تنویر کی گیند پر آو¿ٹ ہوگئے اور ان کے بعد آنے والے بلے باز رمیز راجہ جونیئر بھی صرف ایک رنز کے مہمان ثابت ہوئے وہ جنید خان کا شکار بنے۔


ای پیپر