تاج…
03 مارچ 2018 (20:22) 2018-03-03

جائیداد اِتنی بنائی کہ حساب رکھنا مشکل ہو گیا،
خاندان کے ہر فرد کے پاس گاڑی، گھر، بینک اکائونٹ،
اِتنا سب کچھ جمع کر لیا تو مجھے ڈر پیدا ہوا کہ پکڑ میں آ جائوں گا،
ادارے پیچھے پڑ جائیں گے، پھر میں نے حل نکالا،
اور آج پرسکون ہوں۔
دوسُو مزے سے صوفے پہ ٹانگیں پسارے،
منہ میں پان چباتے ہوئے بتا رہا تھا۔
حل کیا نکالا تم نے؟
میں نے حیرت سے پوچھا۔
حاکم کے جانشین کو سونے کا تاج بنوا کے عوام کے سامنے پہنایا، خوب تشہیر کروائی، اور محفوظ ہو گیا۔
دوسُو آنکھ دبا کے بولا۔


ای پیپر