سینٹ الیکشن :عائشہ گلا لئی نے پیپلزپارٹی امیدوار کو ووٹ ڈال دیا
03 مارچ 2018 (20:15) 2018-03-03

اسلام آباد :پارلیمنٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے عائشہ گلا لئی نے تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کو بھی خوب تنقید کا نشاہ بنا یا ۔انہوں نے کہا پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے والا آج بھی اسمبلی میں نہیں ۔گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا سینٹ الیکشن خوش آئند ہیں لیکن ہارس ٹریڈنگ کر کے قوم کو پیغام دیا جا رہا ہے کہ جو عدلیہ کے خلاف بیان بازی میں مصروف ہیں صرف ان امیدواروں کو ٹکٹ دے رہی ہے ۔

ذرائع کے مطابق سینٹ الیکشن میں عائشہ گلا لئی نے پیپلزپارٹی کے امیدوار کو ووٹ ڈال دیا ۔پرویز خٹک کو بھی خوب تنقید کا نشانہ بناتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ ہار س ٹریڈنگ کرنے کا والا کے پی کے کا وزیر اعلیٰ ہی ہے ۔


ای پیپر