ہارس ٹریڈنگ کے حوالے سے سیاستدان صرف باتیں کرتے ہیں: چوہدری نثار
03 مارچ 2018 (19:00) 2018-03-03


اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ہارس ٹریڈنگ کے حوالے سے سیاستدان صرف باتیں کرتے ہیں روک تھام کے لئے عملی کام نہیں کررہے، ہارس ٹریڈنگ ہورہی ہے تو اداروں کا کام ہے اسے روکیں ،میں سیاست کر رہا ہوں کرکٹ نہیں کھیل رہا جو آپ فرنٹ اور بیک فٹ کا سوال کررہے ہیں آپ ریکارڈ چیک کریں میں گزشتہ چار سالوں سے اجلاس میں شریک نہیں ہوا،میڈیا میں بعض دفعہ میرے بارے میں غلط خبریں دی جاتی ہیں ، میڈیا غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ سے گریز کرے۔


میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا ہارس ٹریڈنگ کا مجھے تو کوئی ذاتی علم نہیں، ہارس ٹریڈنگ کے حوالے سے سیاستدان صرف باتیں کرتے ہیں روک تھام کے لئے عملی کام نہیں کررہے اگر ہارس ٹریڈنگ ہورہی ہے تو اداروں کا کام ہے۔ میں سیاست کر رہا ہوں کرکٹ نہیں کھیل رہا جو آپ فرنٹ اور بیک فٹ کا سوال کررہے ہیں ۔


انہوں نے کہا کہ عمران خان پرانے دوست ہیں ۔ میں بھی کرکٹر رہا ہوں آج کل نہ وہ اور نہ میں کرکٹ کھیل رہے ہیں ، ہم دونوں اکٹھے کرکٹ کھیلتے تھے۔لوگ تو اور بھی بہت کچھ سننا اور دیکھنا چاہتے ہیں ۔ میڈیا میں بعض دفعہ میرے بارے میں غلط خبریں دی جاتی ہیں ، میڈیا غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ سے گریز کرے۔ لاہور میں ہونے والے پارٹی اجلاس کے حوالے سے بھی میاں نواز شریف سے منسوب غلط خبریں چلائی گئی تھیں۔ آپ ریکارڈ چیک کریں میں گزشتہ چار سالوں سے اجلاس میں شریک نہیں ہوا ۔


ای پیپر