عمران خان سینٹ الیکشن سے بھی غیر حاضر
03 مارچ 2018 (18:04)

اسلام آباد :گزشتہ اسمبلی اجلاسوں میں غیر حاضری کی طر ح قائد ایوان کے انتخاب کی طرح سینٹ انتخابات میں بھی عمران خان غیر حاضر رہے اور قومی اسمبلی کا رخ نا کیا ۔موجودہ پارلیمنٹ میں بہت کم مواقع ایسے آئے ہیں جس میں کپتان کی شمولیت نظر آئی ہو ۔


نوازشریف کو نااہل قرار دیئے جانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے قائد ایوان کے لیے شیخ رشید کو اپنا امیدوار نامزد کیا تھا لیکن وہ انہیں بھی ووٹ دینے اسمبلی نہیں پہنچے اوراب سینیٹ کے انتخابات میں بھی انہوں نے اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کیا ، اس طرح پی ٹی آئی کے نامزد امیدواراپنے پارٹی سربراہ کے ہی ووٹ دے محروم رہ گئے۔


ای پیپر