پاک فضائیہ کے نئے سربراہ کیلئے 4 اہم ناموں پر غور
03 مارچ 2018 (17:55) 2018-03-03

اسلام آباد :وزارت دفاع کے مطابق ایئرچیف مارشل کی ریٹائرمنٹ کے پیش نظر نئے ائیر چیف مارشل کیلئے 4نام وزیر اعظم کو بھجوادئیے ہیں۔ پاک فضائیہ کے سر براہ ائیر چیف مار شل سہیل امان 18مارچ کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے ۔ہ وزارت دفاع کی جانب سے نئے ایئرچیف کے لیے 4 ناموں کی سمری بھجوادی گئی ہے جن میں ایئرمارشل فاروق حبیب، مجاہد انور، ارشد ملک اور عاصم ضمیر کے نام زیر غور ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایئرمارشل فاروق حبیب وائس چیف آف ایئر اسٹاف کی خدمات انجام دے رہے ہیں، ایئر مارشل مجاہد انور ڈپٹی چیف ایئراسٹاف (سپورٹ)، ایئر مارشل ارشد محمود ملک ڈپٹی چیف آف ایئر اسٹاف (پرسانل) اور ایئر مارشل عاصم ضمیر ڈپٹی چیف آف ایئراسٹاف (ایڈمن) کے عہدے پر تعینات ہیں۔صدر مملکت ممنون حسین وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ایڈوائس پر نئے ایئرچیف کا تقرر کریں گے۔


ای پیپر