پشاور زلمی کی جان ڈیرن سیمی انجری کا شکار
03 مارچ 2018 (17:34)

دبئی :شارجہ میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل تھری )کے میچ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے ڈیرن سیمی زخمی ہو گئے تھے لیکن اس کے با جودہ بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے ہو ئے پشاور زلمی کو فتح سے ہمکنار کر دیا ۔


پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی زخمی ہونے کے باعث اگلے کئی روز کے لیے پاکستان سپر لیگ سے باہر ہو گئے۔ ڈیرن سیمی دو روز قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں بولنگ کے دوران زخمی ہو گئے تھے اور وہ لاہور قلندرز کے خلاف ہونے والے میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔پاکستان سپرلیگ نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر اس خبر سے آگاہ کیا ہے کہ ڈیرن سیمی آخری میچ میں زخمی ہو گئے تھے جس کی وجہ سے وہ اگلے کئی روز تک ایکشن میں نظر نہیں آ سکیں گے، وہ پشاور زلمی کے اسکواڈ کے ساتھ رہ کراپنی فٹنس پر توجہ دیں گے۔


ای پیپر