سینٹ انتخابات کے دوران ارکان اسمبلی کی سخت تلاشی
03 مارچ 2018 (16:08)

پشاور : سینیٹ انتخابات کے موقع پر ممکنہ ہارس ٹریڈنگ کے خدشات کے باعث ارکان اسمبلی کی سخت تلاشی لی گئی، ارکان اسمبلی کے کوٹ اور واسکٹ اتروا کر تلاشی لی گئی، سخت تلاشی پر ارکان خیبرپختونخوا اسمبلی نے شدید احتجاج کیا، احتجاج کے باعث پولنگ کا عمل دوسری مرتبہ کچھ دیر کیلئے روک دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ انتخابات کے دوران ممکنہ ہارس ٹریڈنگ کے خدشات پر سیکیورٹی کے انتظامات سخت کر دیئے گئے، اسمبلی میں ارکان کے کوٹ اور واسکٹ تک کو اتار کر تلاشی لی گئی جس پر ارکان اسمبلی نے سخت احتجاج کیا۔ ارکان اسمبلی نے کہا کہ واسکٹ پہننا ان کی روایات میں شامل ہے جبکہ پولنگ ایجنٹ نے موقف اپنایا کہ واسکٹ پہن کرآنا الیکشن قوانین کے خلاف ہے، احتجاج کے باعث پولنگ کا عمل دوسری مرتبہ کچھ دیر کیلئے روک دیا گیا۔


اس سے قبل پولنگ بوتھ کے اوپر سیکیورٹی کیمرے کی موجودگی کے انکشاف پر بھی پولنگ کا عمل روکا گیا تھا۔جب کہ نگہت اورکزئی تلاشی لینے پر شدید برہم ہوگئی۔خیبرپختونخوا اسمبلی کے ا راکین نے پولنگ بوتھ کے اوپر لگے سی سی ٹی وی کیمرے پر بھی شدید اعتراض کیا۔


ای پیپر