نیازی صاحب جھوٹ کی سیاست کے بانی ہیں: وزیر اعلیٰ پنجاب
03 مارچ 2018 (15:44) 2018-03-03

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ نیازی صاحب پاکستا ن میں جھوٹ کی سیاست کے بانی ہیںجھوٹ کو ہر قدم پر ندامت کا سامنا کرنا پڑا اور سچ سرخرو ہوا ‘ عوام کو خالی نعروں ‘ کھوکھلے دعووں اور منفی سیاست سے کوئی سروکار نہیں ہے ‘ الزام تراشی کرنے والے عناصر ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں ہیں ۔


وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ کے پی کے میں بدترین کارکردگی والے جھوٹ ‘ الزامات کی سیاست کر رہے ہیں ۔ نیازی صاحب پاکستا ن میں جھوٹ کی سیاست کے بانی ہیں ۔ جھوٹ کے مصنوعی سہارے سے عوام کو گمراہ کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہو گی۔ الزام تراشی کرنے والے عناصر ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں۔ ان عناصر نے ہر قدم پر ترقی کے سفر کو روکنے کی کوشش کی ۔


انہوں نے کہا کہ ‘ جھوٹ کو ہر قدم پر ندامت کا سامنا کرنا پڑا اور سچ سرخرو ہوا۔ ترقی کے مخالفین جان لیں ان کی منفی سیاست کا ہر حربہ ناکام رہے گا۔عوام کو خالی نعروں ‘ کھوکھلے دعوؤں اور منفی سیاست سے کوئی سروکار نہیں ہے۔


ای پیپر