اہم ترین محکمہ کے16ملازمین کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا
03 جون 2020 (23:48) 2020-06-03

 اسلام آباد: وزارت فوڈ سیکورٹی کے مزید 16 ملازمین کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ،یکم جون کو فوڈ سکیورٹی کے نوے ملازمین کے ٹیسٹ کئے گئے،نوے ٹیسٹ میں سے سولہ پازیٹو آگئے۔

وزارت فوڈ سکیورٹی میں مثبت کیسز سامنے آنے پر مزید ٹیسٹ کئے گئے۔ وزارت فوڈ اینڈ سکیورٹی کو بند کر دیا گیا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق وزارت 4 اور 5 جون کو بند رہے گی۔سولہ ملازمین میں کورونا مثبت آنے پر وزارت کو بند کیا جا رہا ہے، نوٹیفیکیشن کے مطابق آفیسرز اور ملازمین گھر پر رہیں اور کال فون پر دستیاب رہیں۔


ای پیپر