ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت،اہم خبر آگئی
03 جون 2020 (23:44) 2020-06-03

اسلام آباد:اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت پربرہمی کااظہار کیاہے ۔بدھ کو مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی )ای سی سی)کا اجلاس ہوا، اس موقع پر مشیر خزانہ نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت پر برہمی کا اظہار کیا۔

وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق ای سی سی نے متعلقہ اداروں کو پیٹرولیم مصنوعات کا اسٹاک پورا رکھنے کی ہدایت کی اور پیٹرولیم مصنوعات کے اسٹاک کو سختی سے مانیٹر کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ ای سی سی نے پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کے ریشنلائزیشن پلان کی منظوری دے دی، عدالتی فیصلوں کی روشنی میں ملازمین کے ریشنلائزیشن پلان پر عمل درآمد کیا جائے۔

ای سی سی نے پیٹرولیم مصنوعات کی پیشگی خریداری کے لیے کمیٹی قائم کردی، کمیٹی کی سربراہی معاون خصوصی ندیم بابر کریں گے۔اعلامیہ کے مطابق کمیٹی ایک سے 2 سال کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی پیشگی خریداری کی تجاویز تیار کرے گی، پی ایس او پیشگی خریداری کے لیے کاونٹر پارٹی ہوگی۔وزارت خزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی پیشگی خریداری کے لیے گارنٹیز فراہم کرے گی۔

اعلامیہ کے مطابق اوگرا ایل این جی اور پیٹرولیم مصنوعات کی ماہانہ قیمت سے متعلق گائیڈ لائنز فراہم کرے گی۔ای سی سی نے آئی پی پیز کو 23 ارب روپے کی ادائیگیاں جاری کرنے کی منظوری بھی دی۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ آئی پی پیز کے ساتھ معاملات کو ایک ہفتے میں حل کرلیا جائے گا۔


ای پیپر