ہر محاذ پر بھارت کو شکست کا سامنا ہے :ڈی جی آئی ایس پی آر
03 جون 2020 (21:22) 2020-06-03

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ بھارت سن لے، ہم تیار ہیں بھرپور جواب دیں گے، بھارت نے کوئی ایڈونچر کیا تو اس کے نتائج بھی ہوں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ بھارت وہاں بھی مداخلت کررہا ہے جہاں اس کی سرحدیں نہیں ملتیں، بھارتی فوج کی مہم جوئی کے نتائج ناقابل کنٹرول ہوں گے،میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ ایل او سی پر کچھ عرصے سے صورتحال تشویشناک ہے، بھارت کا سب سے بڑا ڈرامہ پلواما ٹو تھا، پاک فوج بھارت کو بہتر طریقے سے جواب دے رہی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ آگ سے نہ کھیلاجائے، بھارت سمجھ لے کسی بھی فوجی مہم جوئی کے نتائج ناقابل کنٹرول ہوں گے۔ خطے میں تمام دیرینہ معاملات کا تعلق بھارت کےساتھ ہے، بھارت وہاں بھی مداخلت کررہاہے جہاں اس کی سرحدیں نہیں ملتیں۔ بھارت کیلئےجواب ہےکہ ہم تیار ہیں،بھرپورطاقت سے جواب دیں گے، بھرپور طاقت سےجواب کامظاہرہ بھارت نےپچھلے سال دیکھ لیا تھا۔


ای پیپر