سکول فیس میں20فیصدرعایت برقرار!
03 جون 2020 (18:37) 2020-06-03

کراچی:سندھ ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ اسکول فیس میں 20 فیصد رعایت برقرار رکھی جائے۔ عدالت نے رعایتی فیس کا طریقہ کار وضع کرنے کیلئے فریقین کو مشاورت کی ہدایت کردی ہے۔

بدھ کو سندھ ہائیکورٹ میں اسکول فیس میں رعایت سے متعلق سماعت ہوئی۔سندھ ہائیکورٹ نے لاک ڈاؤن کے دوران اسکول فیس میں20فیصد رعایت برقراررکھنے کا حکم دیا۔ جسٹس عمر سیال نے کہا کہ درخواست دہندہ اسکولزکے بچے ایلیٹ کلاس سے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ جو80فیصدفیس اداکرسکتے ہیں ان کیلئے مزید20فیصدادائیگی مسئلہ نہیں۔

والدین کی جانب سے وکیل کا کہنا تھا کہ بیشتر والدین لاک ڈاؤن کی وجہ سے پوری فیس ادا نہیں کرسکتے۔سندھ ہائی کورٹ نیفیس ادا نہ کرنے والے بچوں کو بے دخل نہ کرنے کا حکم برقراررکھا۔ایڈوکیٹ جنرل سندھ کا کہنا تھا کہ کئی والدین کو رعایتی فیس ادا کرنے میں بھی شرم آئے گی، یہ واضح ہونا چاہ?ئے کہ حکومتی آرڈیننس معطل نہیں ہوا،اسکول مالکان واؤچر پر لکھ دیں جو مکمل فیس ادا کرنا چاہتے ہیں وہ کریں،سندھ حکومت کا قانون فالو کرنا ہوگا۔


ای پیپر