file photo

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قلت پر کارروائی شروع کر دی ہے
03 جون 2020 (16:52) 2020-06-03

لاہور: اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قلت پر کارروائی شروع کر دی ہے۔ تین آئل مارکیٹنگ کمپنیز کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

ترجمان اوگرا کا کہنا ہے تینوں کمپنیوں سے 24 گھنٹوں میں جواب طلب کر لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ جب سے حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے تب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قلت میں اضافہ ہوا ہے۔ لوگوں کو اس قلت کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

عوام کی دہائی پر حکومت نے نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔


ای پیپر