file photo

دنیا میں 3 لاکھ 82 ہزار سے زائد افراد کورونا کے باعث ہلاک
03 جون 2020 (16:43) 2020-06-03

لندن: دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، اب تک 3 لاکھ 82 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 64 لاکھ 69 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

میکسکو میں آج مزید 470 افراد موت کی نیند سو گئے، روس میں 178، بنگلہ دیش میں 37 جبکہ انڈونیشیا میں 35 افراد ہلاک ہوئے۔ برازیل میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے باعث 1 ہزار 232 مزید افراد جان کی بازی ہر گئے جبکہ 27 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ امریکہ میں 1 ہزار 134 افراد دم توڑ گئے۔

دنیا بھر میں 30 لاکھ 79 ہزار افراد کورونا وائرس کو شکست دے کر صحت یاب ہو چکے ہیں۔


ای پیپر