file photo

دبئی میں کاروباری سرگرمیاں مکمل طور پر بحال ہوگئیں
03 جون 2020 (15:34) 2020-06-03

دبئی میں کاروباری سرگرمیاں مکمل طور پر بحال ہوگئیں، شاپنگ مالز اور پرائیوٹ اداروں پر کورونا کے باعث عائد پابندیاں ہٹا دی گئی ہیں۔

پرائیوٹ کمپنیوں اور شاپنگ مالز کو صبح 6 سے رات 11 بجے تک کاروباری سرگرمیوں کی اجازت ہوگی۔ حکومتی ہدایات کے تحت، نجی اداروں کو اپنے اسٹاف کا درجہ حرارت چیک کرنے کے علاوہ کورونا سے بچاؤ کے لیے تمام حفاظتی اقدامات کو بھی یقینی بنانا ہوگا۔ ان پابندیوں کو ہٹانے کے بعد شاپنگ مالز میں لوگوں کا رش لگ گیا۔ نجی کمپنیوں میں بھی اسٹاف کی حاضری معمول کی طرف لوٹنے لگی ہے۔


ای پیپر