file photo

شہباز شریف کی عبوری ضمانت منظور
03 جون 2020 (14:13) 2020-06-03

لاہور ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی، مریم اورنگزیب اور رانا ثناء اللہ بھی لاہور ہائیکورٹ میں موجود تھے۔ اس کے علاوہ کارکنوں کی بڑی تعداد بھی لاہور ہائیکورٹ کے باہر موجود تھی جو پارٹی قیادت کے حق میں نعرے بازی کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ نیب کی ٹیم بھی عدالت میں موجود تھی تاکہ ضمانت مسترد ہونے کی صورت میں اپوزیشن لیڈر کو گرفتار کیا جا سکے۔


ای پیپر