file photo

بورس جانسن نے کورونا کی روک تھام کیلئے اقدامات کا چارج سنبھال لیا
03 جون 2020 (12:21) 2020-06-03

لندن: برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے ملک میں کورونا کی روک تھام کیلئے اقدامات کا چارج خود سنبھال لیا۔

دی ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم نے یہ فیصلہ ان کے قریبی ساتھی ڈومنک کمنگز پر لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کے الزامات پر لیا۔

بورس جانسن نے فوری طور پر ملک میں وبا کو کنٹرول کرنے کیلئے دو کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں، جو وہاں وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے حکمت عملی تیار کریں گی، رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم قریبی ساتھی ڈومنک کمنگز کو لاک ڈاؤن کے دوران تفریح کیلئے 260 میل کی ڈرائیو پر جانے پر کڑی تنقید کا سامنا رہا ہے۔


ای پیپر