file photo

محکمہ موسمیات نے ملک میں مزید بارش کی پیشگوئی کر دی
03 جون 2020 (09:56) 2020-06-03

لاہور: پنجاب کے مختلف علاقوں میں بادلوں کے ڈیرے، لاہور میں صبح سویرے بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد، ساہیوال، اٹک، چکوال، ملتان، خانیوال، منڈی بہاولدین، جوہرآباد، ڈی جی خان اور مری سمیت دیگر علاقوں میں بارش ہوئی ، جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں وقفے وقفے سے مزید بارش کا امکان ہے۔

شمال مشرقی بلوچستان سبی، کوہلو، بارکھان، موسی خیل اور بالائی و جنوبی سندھ سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، نوابشاہ، میرپور خاص، عمر کوٹ اور حیدرآباد میں گرد آلود ہوائیں چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بادل برسیں گے۔ اس دوران کراچی میں بوندا باندی کا امکان ہے۔


ای پیپر