file photo

تحریک انصاف کے ایم پی اے کورونا وائرس سے دم توڑ گئے
03 جون 2020 (09:37) 2020-06-03

پشاور: کورونا وائرس مسلسل زندگیوں کا چراغ گل کر رہا ہے، خیبرپختوا کے علاقے نوشہرہ سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے ایم پی اے میاں جمشیدالدین کاکاخیل کورونا وائرس سے دم توڑ گئے۔

رکن خیبرپختونخوا اسمبلی کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد کئی روز سے اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔ اس کے علاوہ کراچی میں صوبائی وزیر غلام مرتضی بلوچ مہلک وائرس کے باعث انتقال کرگئے، رہنما پیپلزپارٹی کئی روز سے وینی لیٹر پر تھے۔ پیپلزپارٹی کے سینیٹر مولا بخش چانڈیو کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا اہلیہ اور بیٹا بھی متاثر، سب نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔

ادھر کے پی اسمبلی کی خاتون رکن مدیحہ نثار بھی کورونا سے متاثر ،شوہر کا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا، دونوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا۔


ای پیپر