فائل فوٹو

بلوچستان کے علاقہ علی خیل کے قریب ٹرک اور مسافر وین میں تصادم، 14 افراد جاں بحق
03 جون 2019 (10:55) 2019-06-03

قلع سیف اللہ: عید سے قبل افسوسناک حادثے کے نتیجے میں 14 افراد خالق حقیقی سے جا ملے۔

تفصیلات کے مطابق علی خیل کے قریب ٹرک اور مسافر وین میں تصادم سے 14 افراد جان کی بازی ہارگئے۔ زخمی ہونے والے تمام مسافروں کو کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 5 بچے جب کہ ایک ہی خاندان کے 5 افراد بھی شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں زیرعلاج زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ جاں بحق مسافروں میں سلطان محمد، محمد الیاس، داود شاہ، سلطان بی بی، عصمت اللہ اور میر حمزہ شامل ہیں۔


ای پیپر