چین نے بھارتی وزیر اعظم کی دوڑیں لگوا دیں ،بیجنگ کیلئے اہم پیغام
03 جولائی 2020 (19:18) 2020-07-03

لیہ: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے چین کا نام لیے بغیر انہیں پیغام دیا ہے کہ یہ توسیع کا نہیں ترقی کا زمانہ ہے۔

لداخ کے ضلع لیہ میں نیمو سیکٹرمیں بھارتی فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہا کہ توسیع کا زمانہ ختم ہوچکا ہے، اب دنیا ترقی کے راستے پر چل پڑی ہے، پچھلی صدی میں توسیع پسند قوتوں نے دنیا کو تہس نہس کیا لیکن یا تو انہیں شکست ہوئی یا انہیں تاریخ نے بھلادیا۔

نریندر مودی نے کہا کہ لداخ کی سرزمین انڈیا کے سر کا تاج ہے، اس دھرتی نے قوم کو بہت سے بہادر سپوت دیے ہیں ، کمزوری کے ذریعے امن قائم نہیں کیا جاسکتا، امن کیلئے طاقت شرط ہے، انڈیا زمین، فضا اور سمندر میں اپنی طاقت کو بڑھارہا ہے۔

جمعہ کے روز علی الصبح نریندر مودی نے اچانک لداخ کا دورہ کیا ، ان کے ہمراہ آرمی چیف جنرل ایم ایم نروانے اور چیف آف ڈیفنس سٹاف بپن راوت بھی موجود تھے۔ بھارتی وزیر اعظم نے ہسپتال میں زخمی فوجیوں کی عیادت کی اور اگلی پوسٹوں پر فوجی جوانوں سے ملاقات کی۔


ای پیپر