مسترد شدہ سیاستدانوں کا کوئی مستقبل نہیں: عثمان بزدار
03 جولائی 2020 (18:23) 2020-07-03

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکا کہنا ہے کہ قوم کے ٹھکرائے ہوئے سیاستدان اپنی سیاست بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں،تنقید برائے تنقید کرنے والے عناصر پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں اور اپنی لوٹ مار کا حساب دیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی نے ملاقات کی اور علاقائی مسائل سے آگاہ کیا۔ عثمان بزدار نے کہا کہ اراکین اسمبلی میرے ساتھی ہیں اور انہیں ساتھ لے کر چلوں گا جبکہ حلقوں میں اراکین کی مشاورت سے ہی فلاح عامہ کے کام ہوں گے۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ مسترد شدہ سیاست دانوں کا کوئی مستقبل ہے اور نہ ہی آئندہ ہوگا،ان عناصر نے اپنے دور میں کرپشن کے عالمی ریکارڈ قائم کئے۔عوام ان عناصر کی لوٹ مار بھولے ہیں نہ ان کے کرپشن آلود چہروں کو،وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ہر مافیا کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے رہیں گے۔


ای پیپر