پاکستان اور عمران خان ساتھ نہیں چل سکتے : بلاول بھٹو
03 جولائی 2020 (17:22) 2020-07-03

لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ یہ بات صاف ظاہر ہو چکی ہے کہ پاکستان اور عمران خان ساتھ نہیں چل سکتے، نااہل حکومت کو ہر فورم پر بے نقاب کریں گے، 2 سالوں میں عمران خان نے سوائے الزام تراشیوں کے اورکچھ نہیں کیا، عمران خان عوام کے لیے ناقابل برداشت ہوچکے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے ویڈیو لنک پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیکشن 29 کے خاتمے کے لیے سول ایوی ایشن یونین کے ساتھ ہیں، ائیرپورٹس کو سیکیورٹی ادارے بھی استعمال کرتے ہیں، ائیرپورٹس کی فروخت ملک میں سیکیورٹی کو داؤپر لگادے گی۔ وقت آچکا ہے کہ ملک بھرکے مزدور اور ورکرز عمران خان کی فاشسٹ حکومت کے خلاف متحدہوں، حکومت نے اپنی نااہلی کی وجہ سے پی آئی ایکی پروازوں پر عالمی پابندی لگوادی۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پاکستان کے اثاثے قوم کی ملکیت ہیں اورقوم اپنی ملکیت کا تحفظ کریگی، عمران خان کا مقصد صرف اپنے کاروباری دوستوں کے مفادات کا تحفظ ہے، پیپلزپارٹی اقتدار میں آکر ریاستی اداروں کے مزدوروں کو دوبارہ شیئرز دے گی، ریاست کے اداروں کو خریدنے والے خبردار رہیں، پیپلزپارٹی اقتدارمیں آکر فروخت کے فیصلوں کو کالعدم قرار دے گی۔


ای پیپر