file photo

نواز شریف کیخلاف فیصلہ دینے والے جج کو برطرف کردیا گیا
03 جولائی 2020 (15:06) 2020-07-03

لاہور: سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے خلاف فیصلہ دینے والے نیب عدالت کے جج ارشد ملک کو ویڈیو سکینڈل کیس کی وجہ سے برطرف کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کی انتظامی کمیٹی نے ارشد ملک کو جج ویڈیو اسکینڈل کیس میں برطرف کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

ویڈیو سکینڈل تحقیقات مکمل ہونے کے بعد جج ارشد ملک کی برطرفی کا فیصلہ کیا گیا۔ انتظامی کمیٹی کے 7 معزز جج صاحبان نے اجلاس میں شرکت کی جس کی سربراہی لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے کی۔

لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس قاسم خان کی صدارت میں سینئر ججز کی انتظامی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں جسٹس محمد امیر بھٹی، جسٹس شہزاد احمد خان، جسٹس سجاد علی خان، جسٹس عائشہ اے ملک، جسٹس شاہد وحید اور جسٹس علی باقر نجفی شامل تھے۔


ای پیپر