file photo

کل سے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان: محکمہ موسمیات
03 جولائی 2020 (12:00) 2020-07-03

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں کل سے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

خیبرپختونخوا کے علاقوں چترال، دیر، بونیر، سوات، ایبٹ آباد، پشاور، کرم اور کوہاٹ میں بھی آندھی چلے گی اور گھٹائیں برسیں گی، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا۔ تھر پارکر، عمر کوٹ ، سانگھڑ، میر پور خاص، بدین اور ٹھٹھہ میں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بادل برسیں گے۔

بلوچستان میں موسم عمومی طور پر گرم اور خشک رہے گا۔ جبکہ کوئٹہ ، ژوب اور قلات میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔


ای پیپر