file photo

جرمنی نے اسرائیل کو بڑی وارننگ دیدی
03 جولائی 2020 (11:34) 2020-07-03

برلن: جرمنی نے اسرائیل کو وارننگ دی ہے کہ وہ مقبوضہ مغربی کنارے اور غرب اردن سمیت فلسطینی علاقوں کو ضم کرنے کے منصوبے سے باز رہے۔

جرمنی نے فلسطینی علاقوں کو اسرائیل میں ضم کرنے کے منصوبے کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو ایسا منصوبہ ترک کردینا چاہیے۔ جرمن پارلیمان میں اس سے متعلق قرارداد انجیلا میرکل کی مخلوط حکومت میں شامل تین سیاسی جماعتوں نے پیش کی، جسے کسی مخالفت کے بغیر منظور کر لیا گیا۔

جرمن وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے اس منصوبے سے مشرقی وسطی میں پورے خطے کی سیکیورٹی خطرے میں پڑ سکتی ہے، یک طرفہ کارروائیوں سے امن نہیں حاصل کیا جا سکتا۔ جرمن شہر فرینکفرٹ میں اسرائیل کے مذموم منصوبے کے خلاف احتجاجی مارچ کیا گیا۔


ای پیپر