انگلینڈ نے نیوز ی لینڈ کو شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
03 جولائی 2019 (22:38) 2019-07-03

چیسٹرلی سٹریٹ : انگلینڈ نے نیوز ی لینڈ کو اہم ترین میچ میں شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے جگہ بنا لی ، انگلینڈ کی جیت کے بعد پاکستان کیلئے سیمی فائنل تک پہنچنا انتہائی مشکل ہو گیا ۔

انگلینڈ نے نیوز ی لینڈ کو 119رنز کے بڑے سکو ر سے شکست دی ،1992کے ورلڈ کپ کے بعد انگلینڈ پہلی دفعہ 2019کے سیمی فائنل میںپہنچی ہے ، انگلینڈ کے مار ک ووڈ نے 3کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ،نیوزی لینڈ یہ میچ ہار کر بھی سیمی فائنل کھیل سکے گی ،البتہ پاکستان کا بنگلہ دیش سے ہونے والا میچ اب اتنی اہمیت کا حامل نہیں رہا کیونکہ پاکستان کو سیمی فائنل میں جگہ بنانے کیلئے 316رنز سے ہرا نا ہوگا جو ناممکن نظر آرہا ہے ،ورلڈ کپ میچ میں کمنٹری کے دوران بھی اس بات کا واضح اشارہ دیا گیا کہ سیمی فائنل کیلئے چار ٹیمیں فائنل ہو چکی ،پاکستان بھی سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گیا ہے ۔

اب سیمی فائنل آسٹریلیا ،انڈیا ، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان ہوگا ۔


ای پیپر